10 اگست، 2023، 2:07 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85195101
T T
0 Persons

لیبلز

ضرورت کی 98 فیصد دوائيں، ملک میں ہی بنتی ہيں

           تہران- ارنا- صدر ایران کے معاون برائے سائنس و ٹکنالوجی نے بتایا ہےکہ ایرانی محققین ضروری دوا اور دواؤں سے متعلقہ ساز سامان  کا 98حصہ ملک میں تیار کرتے ہيں۔

 سائنس، ٹکنالوجی اور نالج بیسڈ معیشت میں صدر کے معاون دہقانی فیروز آبادی نے ایران کے دورے پر آئے  ویت نام کے اسپیکر کے ساتھ ایران کے ٹکنالوجی سنٹر کی کامیابیوں کی نمائش کا معائنہ کیا۔

          انہوں نے اس موقع پر  کہا  ہے کہ نالج بیسڈ کمپنیوں کی مدد سے ہم اس سلسلے میں ویت نام کے ساتھ تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

 دہقانی فیروز آبادی  نے کہا : ویت نام ذرائع اور ماڈرن ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانے میں سنجیدہ دلچسپی رکھتا  ہے اور ٹکنالوجی سے متعلق موضوعات، ایران و ویت نام کے درمیان تعاون کے آغاز کی اچھی بنیاد بن سکتے ہيں۔

          اس موقع پر ویت نام کے اسپیکر دین ہوئہر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں توسیع کی خواہش ظاہر کی ۔

انہوں نے کہا: ایران و ویت نام ، نینو ، خلاء اور زراعت جیسے مختلف شعبوں میں ٹکنالوجی کی منتقلی جیسے بہت سے امور تعاون کر سکتے ہيں۔ انہوں نے کہا: ویت نام کے عوام اور حکومت ایرانی ٹکنالوجی کو قدر  کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آج ہم نے اس نمائش میں ایران کی ٹکنالوجی کا قر یب سے مشاہدہ کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .